NYC SECURE اپلیکیشن کے لیے انتہائی صارف کے لائسنس معاہدہ اور رازداری پالیسی کا خلاصہ

یہ اصل صارف کے لائسنس کی شرائط ("شرائط") کا خلاصہ ہے جو آپ کے این وائی سی سیکیور ایپ ("ایپ") کے استعمال پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس خلاصہ میں موجود ہر سرخی شرائط کے ایک سیکشن سے متعلق ہے، جو آپ کے این وائی سی سیکیور ایپ کے استعمال پر اثر انداز ہونے والا معاہدہ ہے۔

قبولیت

  • یپ کو انسٹال کرنے اور استعمال کرنے کے لئے، آپ کو اس بات کا اشارہ دینے کے لئے ایک بٹن پر کلک کرنا ضروری ہے کہ آپ شرائط کو قبول کرتے ہیں۔ اس بٹن کو کلک کر کے، آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آپ شرائط کو سمجھتے ہیں اور ان کی پابندی کا عہد کرتے ہیں۔ اگر آپ ان شرائط کو نہیں سمجھتے ہیں یا ان سے متفق نہیں ہیں تو آپ کو یہ ایپ انسٹال کرنے یا اسے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے اور آپ کو اسے اپنے آلہ سے حذف کرنا ضروری ہے۔
  • اگر آپ 18 سال سے کم عمر کے ہیں تو آپ اس ایپ کو انسٹال یا استعمال نہیں کر سکتے، سوائے اس کے کہ آپ کو اپنے والدین یا قانونی سرپرست کی رضامندی حاصل ہو۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 1 پر جائیں۔

متوقع استعمال

  • این وائی سی سیکیور ایپ صرف نیو یارک سٹی میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے مقصد سے ہے۔
  • اگر آپ اس تقاضے کو پورا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو Zimperium آپ کے تئیں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتی۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 2 پر جائیں۔

ایپ کو استعمال کرنے کے حقوق

  • آپ صرف اپنے فائدے کے لئے اپنے موبائل آلے پر ہی ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ ایپ کو کسی تنظیم کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں تو آپ ایپ کو صرف اپنے داخلی کاروبار کے لئے ہی استعمال کر سکتے ہیں۔
  • ممزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 3 پر جائیں۔

ممنوعہ طرز عمل

  • آپ شرائط میں بیان کردہ مقاصد کے علاوہ دیگر کسی مقصد کے لئے ایپ استعمال نہیں کر سکتے۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 4 پر جائیں۔

ڈیٹا کا استعمال اور کیریئرز

  • آپ ایپ کے اپنے استعمال کے سبب کیریئر کے ذریعہ عائد کئے جانے والے کسی بھی چارجز کے ذمہ دار ہیں۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 5 پر جائیں۔

ملکیت

  • آپ کو صرف ان شرائط کے مطابق ایپ کا استعمال کرنے کا ایک لائسنس حاصل ہے۔
  • سوائے ان حقوق کے جو ان شرائط میں آپ کو دیے گئے ہیں، ہم ایپ سے متعلق اپنے تمام حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 6 پر جائیں۔

ترامیم

  • ہم کسی بھی وقت بشمول ایپ کی موجودہ خصوصیات کو ختم یا معطل کر کے ایپ میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔
  • ان تبدیلیوں کی آپ کو اطلاع دینا ہم پر لازم نہیں ہے۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 7 پر جائیں۔

دیکھ بھال اور معاونت

  • اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو، آپ https://secure.nyc پر این وائی سی سیکیور ویب سائٹ سے رجوع کر سکتے ہیں یا نیو یارک سٹی کی 311 سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
  • ایپ کی دیکھ بھال اور معاونت کرنا ہم پر لازم نہیں ہے۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 8 پر جائیں۔

رازداری

  • ہم آپ کی رازداری کا احترام کرتے ہیں اور اس کا خیال رکھتے ہیں۔
  • ہم ایپ کے آپ کے استعمال کے ذریعہ کوئی ذاتی معلومات بشمول ذاتی طور پر شناخت کرنے والی معلومات جمع یا استعمال نہیں کرتے۔
  • آپ کے آلے سے نکلنے والی واحد معلومات آپ کی غیرشناختی معلومات ہیں، جو آپ کو سروس کی فراہمی کے لئے ضروری ہے، یہ آپ کے آلہ پر آپریٹنگ سسٹم کی قسم (iOS یا اینڈرائیڈ) تک محدود ہے، اور آپ کے آلہ اور ایپ کے اجزا کے ورژن کے لئے تخلیق کردہ ایک منفرد شناخت کار ہے۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 9 پر جائیں اور ایپ کی رازداری کی پالیسی کا جائزہ لیں۔

استعمال کا اختتام یا معطلی

  • ہم کسی بھی وقت، ایپ کے لئے آپ کے حقوق کو ختم یا معطل کر سکتے ہیں۔
  • ممکن ہے کہ آپ کو اختتام یا معطلی کی پیشگی اطلاع نہ دی جائے۔
  • اختتام یا معطلی کے لئے ہمیں کوئی سبب بتانا ضروری نہیں ہے۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 10 پر جائیں۔

لاتعلقی کا اعلان

  • اس ایپ کا مقصد، آپ کو اپنے موبائل آلے کے استعمال کے دوران ممکنہ طور پر درپیش خطرات سے آپ کو مطلع کر کے آپ کی معلومات کی سکیورٹی کو مستحکم بنانا ہے۔
  • تاہم، ایپ کو "جوں کا توں" اور بغیر کسی ضمانتوں کے فراہم کیا گیا ہے۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 11 پر جائیں۔ براہِ کرم اس سیکشن کو دھیان سے پڑھیں۔

محدود ذمہ داری

  • اس ایپ کے آپ کے استعمال کے نتیجہ میں آپ کو واقع ہونے والے کسی بھی ممکنہ نقصان کے لئے ہم کوئی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے۔
  • ایپ کو انسٹال کرنے سے قبل اپنے موبائل آلے پر موجود تمام مواد کا بیک اپ بنانے کے لئے آپ خود ہی ذمہ دار ہیں۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 12 پر جائیں۔ براہِ کرم اس سیکشن کو دھیان سے پڑھیں۔

تیسرے فریق والے مستفیدین

  • ایپ کو استعمال کرنے سے آپ کا بعض تیسرے فریقوں بشمول تیسرے فریق والے مستفید، سٹی آف نیو یارک کے ساتھ ایک تعلق ہوگا۔
  • اگر آپ نے ایپ کو ایپل، اِنک ("ایپل") ایپ اسٹور سے حاصل کیا ہے تو ایپل اور اس کی ذیلی کمپنیاں بھی ان صارف کی شرائط کے تیسرے فریق والے مستفیدین ہیں۔
  • یہ تیسرے فریق آپ پر ان شرائط کو یوں لاگو کر سکتے ہیں گویا وہ ان میں ایک فریق ہیں۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 13 پر جائیں۔ براہِ کرم اس سیکشن کو دھیان سے پڑھیں۔

نافذ العمل قانون اور تنازعہ کا حل

  • نیو یارک کا قانون نافذ العمل ہے اور تمام تنازعات کو نیو یارک کاؤنٹی، نیو یارک میں واقع عدالتوں میں حل کرنا لازم ہوگا۔ براہ کرم یہ بات نوٹ کریں کہ آپ جیوری کے ذریعہ ٹرائل کے اپنے حق سے بھی دستبردار ہو رہے ہیں۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 14 پر جائیں۔ براہِ کرم اس سیکشن کو دھیان سے پڑھیں۔

تفتیش کے لئے رابطہ

  • تمام رابطوں کو https://secure.nyc کی طرف بھیجا جائے۔
  • مزید معلومات کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 15 پر جائیں۔

عمومی شرائط

  • ایپ سے متعلق عمومی شرائط کے بارے میں مزید جاننے کے لئے، براہ کرم نیچے اسکرول کر کے شرائط کے سیکشن 16 پر جائیں۔ حالانکہ یہ "عام" ہیں، پھر بھی یہ اہم ہیں۔

Zimperium, Inc این وائی سی سیکیور ایپلیکیشن کے لئے اصل صارف لائسنس معاہدہ


یہ دستاویز ایک قانونی معاہدہ ہے۔ براہِ کرم اسے دھیان سے پڑھیں۔ یہ اصل صارف لائسنس کی شرائط ("شرائط") آپ کے این وائی سی سیکیور ایپلیکیشن ("ایپ") تک آپ کی رسائی اور اس کے استعمال پر اثر انداز ہوتی ہیں، جو .Zimperium, Inc، (Zimperium، "ہم"، "ہمارے"، یا "ہمیں") کی ملکیت میں ہے۔

1. قبولیت

سوائے اس کے آپ ایک کمپنی یا دیگر تنظیم کی جانب سے کام کر رہے ہیں، "آپ"، "آپ کا" اور"آپ کی" سے مراد ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے والا شخص ہے۔ اگر آپ کسی کمپنی یا دیگر تنظیم کی جانب سے کام کر رہے ہیں تو پھر آپ اس بات کی نمائندگی کرتے ہیں اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کمپنی یا دیگر تنظیم کو قانونی طور پر ان شرائط کا پابند بنانے کا اختیار رکھتے ہیں، اور اس دستاویز میں "آپ"، اور "آپ کا" آگے ہونے والے استعمال سے مراد وہ کمپنی یا تنظیم ہوگی۔ "قبول کریں" پر کلک کر کے اور ایپ کو انسٹال کر کے آپ اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ آپ ان شرائط کو سمجھتے ہیں اور ان شرائط کے تابع رہنے پر متفق ہیں۔ آپ کے ذریعہ ایپ کا استعمال اور اس تک رسائی آپ کی ان شرائط اور تمام قابل اطلاق مقامی، ریاستی، قومی اور بین الاقوامی قوانین، اصول اور ضوابط کی پابندی کے ساتھ مشروط ہے۔ مزید یہ کہ اگر ذیل میں سے کسی کا آپ پر اطلاق ہو تو ہم آپ کو ایپ کا لائسنس دینے پر رضامند نہیں ہیں، اور آپ کو ایپ کی ان تمام نقول کو جنہیں ممکن ہے آپ نے اپنے موبائل آلے یا کسی دوسری جگہ پر انسٹال یا ذخیرہ کیا ہو، حذف کرنا ضروری ہوگا: • آپ ان شرائط کو قبول نہ کریں۔ • آپ 18 سال سے کم عمر کے ہیں یا آپ کو اپنے والدین یا قانونی سرپرست کی رضامندی حاصل نہیں ہے۔

2. متوقع استعمال

ایپ صرف نیو یارک سٹی میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے مقصد سے ہے۔ اگر آپ اس تقاضے کو پورا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو Zimperium آپ کے تئیں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتی۔

3. ایپ کو استعمال کرنے کے حقوق

ان شرائط کی آپ کی تعمیل کی شرط پر، ہم آپ کو بلا قیمت، غیر مخصوص، ناقابل منتقلی لائسنس دیتے ہیں کہ: (i) اپنے ہر موافق موبائل آلہ (ہر "مجاز آلہ") پر ایپ کی ایک کاپی انسٹال کریں؛ اور (ii) ہر مجاز آلے پر ایپ استعمال کریں، اور اپنے مجاز آلے پر اپنے ذاتی یا داخلی کاروبار کے لئے ایپ تک رسائی حاصل اور اسے استعمال کریں۔ ایپ صرف معاہدہ کے مطابق استعمال کرنے اور صرف آپ کے موبائل آلات کی قدرپیمائی، ان کا نظم اور سکیورٹی کی حفاظت کرنے کے مقصد سے ہے۔ ہم ان شرائط میں بیان کردہ کے مطابق آپ کے حقوق کو معطل یا ختم کر سکتے ہیں۔

4. ممنوعہ طرز عمل

(a) ایپ کا کوئی دوسرا استعمال سختی کے ساتھ منع ہے۔ ممنوعہ استعمالات میں شامل ہیں (بلا تحدید) ایپ کو کسی تیسرے فریق کی واضح، باخبر اجازت کے بغیر کسی تیسرے فریق کے نیٹ ورک، آلے پر یا دیگر ہدف پر حملہ کرنے، تفتیش کرنے، سیکورٹی کا اندازہ لگانے یا اس میں خلل ڈالنے کے لئے ایپ استعمال کرنا۔ آپ ایپ کے استعمال کے ذریعہ دریافت شدہ، نو تخلیق شدہ یا تصدیق شدہ کسی زد پذیری کو ظاہر نہیں کر سکتے سوائے اس کے کہ صنعت کی منظور شدہ زد پذیری کے افشاء کے طرز عمل کے مطابق ہو۔
(b) آپ درج ذیل سے متفق نہیں ہو سکتے ہیں اور متفق نہیں ہیں: (i) کسی بھی مقصد سے ایپ کی نقل بنانا، اس میں ترمیم کرنا یا اسے تقسیم کرنا؛ (ii) ایپ کو کسی تیسرے فریق کو منتقل کرنا، ذیلی لائسنس دینا، لیز پر دینا، عاریتاً دینا، کرایہ پر دینا یا دوسری صورت میں تقسیم کرنا؛ (iii) غیر مرتب کرنا، معکوس انجینیئرنگ، اجزا کو الگ کرنا، ایپ سے ماخوذ کام تخلیق کرنا؛ (iv) کسی ذریعہ سے ایپ کی کارکردگی کو متعدد صارفین کے لئے دستیاب کرانا؛ (v) ایپ کو کسی غیر قانونی طریقہ پر، کسی غیر قانونی مقصد کے لئے، یا کسی ایسے طریقہ پر استعمال کرنا جو ان شرائط یا قابل اطلاق دستاویزات سے غیر آہنگ ہو؛ (vi) ایپ کے کسی ایسے حصوں تک رسائی یا ان کا استعمال، جن کے لئے ہم نے اجازت نہیں دی ہو، یا ہمارے کمپیوٹر سسٹمز یا ہمارے فراہم کنندگان کی تکنیکی ڈیلیوری سسٹمز میں چھیڑ چھاڑ کرنا یا خلل ڈالنا؛ (vii) ایپ کے ذریعہ معلومات جیسے کہ دوسرے صارفین کے نام، اصل نام، یا ای میل پتوں کو کسی غیر مطلوبہ اشتہاربازی، جنک میل، اسپیم یا تحریص کی دیگر شکلیں منتقل کے لئے جمع کرنا یا استعمال کرنا؛ (viii) کسی بھی شخص کو مذکورہ بالا میں سے کوئی کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا یا اس کے قابل بنانا؛ یا (ix) ایپ میں ظاہر ہونے والے کسی بھی کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک، یا دیگر ملکیتی حقوق کے نوٹسز کو ہٹانا، اس میں ردو بدل کرنا یا انہیں مبہم بنانا۔
(c) آپ ایپ کو ایسے طریقہ سے استعمال نہیں کرنے پر متفق ہیں جو آپ کے لیے کسی تیسرے فریق جیسے کہ کسی سیلولر کیریئر کے ساتھ معاہدہ جاتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا سبب نہ بنے گا۔

5. ڈیٹا کا استعمال اور کیریئرز

آپ کے کیریئر کے ذریعہ آپ کے خریدے گئے پلان کی بنیاد پر پیغام رسانی، ڈیٹا اور دیگر شرحیں اور چارجز ایپ کے آپ کے استعمال اور اس کی ملکیت پر لاگو ہو سکتے ہیں۔ آپ کے ذریعہ ایپ کے استعمال اور نتیجتاً واقع ہونے والی شرحوں اور چارجز کے لئے آپ کلی طور پر ذمہ دار ہیں۔ آپ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ایپ آپ کے آلے یا کیریئر کے ساتھ کام نہیں کر سکتی۔

6. ملکیت

ایپ سے متعلق آپ کے حقوق ان شرائط میں واضح طور پر دیئے گئے حقوق تک محدود ہیں۔ Zimperium اور اس کے لائسنسر دہندگان اور سپلائرز ایپ اور تمام کاپی رائٹس، پیٹینٹس، تجارتی نشانات اور اس میں شامل دیگر املاک دانش کے حقوق کی مکمل اور جامع ملکیت محفوظ رکھتے ہیں۔

7. ترامیم

ایپ وقتاً فوقتاً تبدیل ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر ہم آپ کے مجاز آلے پر تازہ کاریوں کو پش کر سکتے ہیں یا ہمارے صارف انٹرفیس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ ہم ایپ کی کوئی بھی خصوصیت، ممکنہ طور پر آپ کو نوٹس دیے بغیر ختم یا معطل کر سکتے ہیں۔

8. دیکھ بھال اور معاونت

ان شرائط کے تحت Zimperium پر ایپ دیکھ بھال یا تکنیکی معاونت کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہے۔ کسی ایپ کو انسٹال کرنے یا ان انسٹال کرنے سے متعلق ہدایات کے لئے براہ کرم اپنے آلہ کے تیار کنندہ سے رجوع کریں۔ اگر آپ کے دیگر سوالات ہوں تو آپ https://secure.nyc پر واقع ویب سائٹ سے رجوع کر کے سٹی آف نیو یارک سے رابطہ کر سکتے ہیںیا نیو یارک سٹی کی 311 سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

9. رازداری

ہم آپ کی رازداری کا خیال رکھتے ہیں۔ Zimperium آپ کے ڈیٹا کو صرف رازداری کی پالیسی میں بیان کردہ طریقہ کے مطابق جمع اور استعمال کرتی ہے، جسے نیچے ظاہر کیا گیا ہے۔ آپ یہ بیان کرتے ہیں کہ آپ نے رازداری کی پالیسی کو پڑھا ہے، سمجھا ہے اور اس پر متفق ہیں۔

10. استعمال کا اختتام یا معطلی

ہم کسی بھی سبب سے ایپ کو استعمال کرنے اور اس کی ملکیت رکھنے کے آپ کے حقوق کو ختم یا معطل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ان شرائط میں سے کسی کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں، یا ہم آپ کو مطلع کریں کہ آپ کا لائسنسن ختم کیا گیا ہے تو ایپ سے متعلق آپ کے حقوق خودبخود ختم ہو جائیں گے۔ آپ ایپ کی تمام نقول کو جو آپ کے مجاز آلے ( آلات) یا دوسری صورت میں آپ کی ملکیت یا زیر اختیار ہوں فوری طور پر اور مستقل طور پر حذف کرنے پر متفق ہیں۔ کسی دیگر التزامات کے ساتھ جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے شرائط کی معیاد کے خاتمہ یا اختتام پر باقی رہنی چاہئیں، سیکشن 3، 4، 11، 12، 13، 14 اور 16 ان شرائط کی معیاد کے خاتمہ یا اختتام پر باقی رہیں گے۔

11. لاتعلقی کا اعلان

آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ایپ کا نامناسب استعمال آپ کے نیٹ ورک اور/یا آلات کو کافی نقصان پہنچا سکتا ہے اور آپ اپنے استعمال کے ساتھ وابستہ تمام خطرات کو قبول کرتے ہیں۔ آپ اس بات کو سمجھتے ہیں اور اس پر متفق ہیں کہ ایپ آپ کو "جوں کا توں" اور "جس طرح بھی دستیاب ہے" کی بنیاد پر فراہم کیا گیا ہے۔ آپ کے ذریعہ ایپ کا استعمال آپ کے کلی جوکھم پر ہے۔ قابل اطلاق قانون کے ذریعہ مجاز کردہ زیادہ سے زیادہ حد تک، ہم کسی بھی اور تمام ضمانتوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں، چاہے، وہ بدیہی ہوں یا مضمر، قانونی ہو یا بصورت دیگر جس میں منفعت پذیری، کسی خاص مقصد کے لئے موزونیت، پرسکون لطف اندوزی، ملکیت، عدم خلاف ورزی اور لین دین کی انجام دہی یا ٹریڈ کے استعمال کے نتیجہ میں پیدا شدہ کوئی وارنٹیز شامل ہیں۔ ہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دیتے کہ ایپ آپ کے تقا‍ضوں کی تکمیل کرے گی، یہ وائرس یا دیگر نقصاندہ اجزا سے پاک ہے، یہ سکیورٹی کے تمام خطرات یا زد پذیریوں کا پتہ لگائے گی یا انہیں روکے گی یا بلا مداخلت، محفوظ یا خامی سے پاک بنیاد پر دستیاب ہوگی۔

12. محدود ذمہ داری

(a) قابل اطلاق قانون کے ذریعہ مجاز زیادہ سے زیادہ حد تک، ایپ میں کسی مسئلے کے سلسلہ میں آپ کا واحد چارہ کار ایپ کا استعمال روکنا اور اسے ان انسٹال کرنا ہے، اور ہم یا ہمارے لائسنس دہندگان یا سپلائروں پر آپ کی جانب سے ایپ سے متعلق کسی دعویٰ یا نقصان کے لئے بشمول کارروائی کے تمام اسباب کے تحت اور جوابدہی کے کلیے کے تحت چاہے جو بھی ہو، کسی بھی صورت میں آپ کے تئیں کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔ جہاں کہیں قانون جوابدہی محدود ہونے لیکن مکمل طور پر خارج نہیں ہونے کی اجازت دے وہاں، تمام فریقوں کی مجموعی جوابدہی یا تو پچاس اور 00/100 ڈالرز ($50.00) تک یا قانون کے تحت مجاز جوابدہی کی کم از کم رقم تک محدود ہوگی اگر کم از کم جوابدہی اس سے زیادہ ہو۔
(b) قابل اطلاق قوانین کے ذریعہ مجاز زیادہ سے زیادہ حد تک، نہ تو ہم پر اور نہ ہی ہمارے لائسنس دہندگان یا سپلائروں پر کوئی بھی بلا واسطہ، بالواسطہ، اتفاقی، خصوصی، نتائجی، تعزیری نقصانات، یا متبادل اشیاء یا خدمات کے اخراجات کے لئے، یا نفع، ڈیٹا، استعمال، ساکھ کے نقصان یا دیگر غیرمرئی نقصانات کے لئے، جو ان شرائط کے دائرہ سے باہر کسی طریقے سے پیدا ہو یا یہ ایپ تک آپ کی رسائی، اس کے استعمال یا ایپ تک رسائی یا استعمال میں آپ کی نا اہلیت کے نتیجہ میں واقع ہوئی ہو، چاہے یہ ضمانت، معاہدہ، دیوانی جرمانہ (بشمول غفلت) یا کسی دوسرے قانونی نظریے کی بنیاد پر ہو، چاہے ہمیں اس قسم کے ممکنہ نقصان کی اطلاع دی گئی ہو یا نہ دی گئی ہو اور آیا اس کے لئے اس دستاویز میں بیان کردہ چارہ کار اس کے ضروری مقصد کی تکمیل میں ناکام پایا گیا ہو، کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
(c) آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ایپ کو انسٹال کرنے سے قبل آپ کے آلے میں موجود تمام مواد کا بیک اپ بنانا اور بیک اپ پلانز اپنانا اور دیگر ایسے تحفظات استعمال کرنا جو آپ کے آلے اور مواد کے لئے مناسب ہوں، کلی طور پر آپ کی ذمہ داری ہے۔

13. سٹی آف نیو یارک اور ایپل کے حقوق

(a) آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے سٹی آف نیو یارک ("سٹی") سے متعلق درج ذیل کو پڑھا ہے، اسے سمجھ لیا ہے اور اس سے متفق ہیں۔ آپ کو اس ایپ کا لائسنس Zimperium کے ذریعہ سٹی کے تئیں Zimperium کی معاہدہ جاتی ذمہ داریوں کی تکمیل میں دیا گیا ہے۔ Zimperium، سٹی کی کوئی ایجنسی، دفتر، محکمہ یا ملحقہ کمپنی نہیں ہے۔ سٹی ان شرائط کا تیسرے فریق والا مستفید ہے۔ ایک تیسرے فریق والے مستفید کے طور پر، سٹی آپ پر ان شرائط کو یوں لاگو کر سکتی ہے گویا وہ اس میں ایک فریق ہے۔ قانون کے ذریعہ مجاز زیادہ سے زیادہ حد تک: (i) سٹی تمام ضمانتوں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہے، چاہے یہ ایپ کی ملکیت، انسٹالیشن، استعمال، یا معاونت کے تعلق سے بدیہی ہوں یا مضمر؛ اور (ii) سٹی پر آپ کے ذریعہ ایپ یا ایپ کے کسی استعمال یا ملکیت کے متعلق آپ کے کسی دعویٰ، ذمہ داری، خسارہ، نقصانات، لاگتوں یا اخراجات بشمول آپ کے ذریعہ ایپ کے استعمال یا اس کی ملکیت کے نیتجے میں کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹ، پیٹینٹ یا دیگر املاک دانش کے حقوق کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی نقصانات، لاگتوں، تصفیوں، فیصلوں، اخراجات یا ذمہ داریوں کے لئے جوابدہ نہیں ہوگی۔
(b) اگر آپ نے ایپ کو ایپل، اِنک ("ایپل") ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا ہے، یا آپ ایپ کو کسی iOS آلے پر استعمال کر رہے ہیں، تو آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے ایپل سے متعلق درج ذیل کو پڑھا ہے، سمجھا ہے اور ان سے متفق ہیں۔ یہ شرائط صرف آپ اور Zimperium کے درمیان ہیں۔ ایپل ایپ یا اس کے مواد کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔ Zimperium صرف سیکشن 8 ( دیکھ بھال اور معاونت) میں بیان کردہ کے مطابق ہی دیکھ بھال اور معاونت کی فراہمی کے لئے ذمہ دار ہے۔ ایپل پر ایپ کے لئے دیکھ بھال اور معاونت کی فراہمی کے لئے کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہے۔ قابل اطلاق قانون کے ذریعہ مجاز زیادہ سے زیادہ حد تک، ایپل پر ایپ کے ذریعہ کسی ضمانت کی مطابقت کرنے کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہے، سوائے اس کے کہ آپ ایپل کو مسئلہ کی اطلاع دیں، اگر ایپ کی کوئی قیمت خرید ہو جو آپ نے ادا کی ہو تو ایپل آپ کو اس کی باز ادائیگی کرے گی۔ ایپل پر ایپ یا آپ کی ایپ کی ملکیت یا استعمال سے متعلق کسی قسم کے دعوؤں کا ازالہ کرنے کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہے، جن میں درج ذیل بلا تحددی شامل ہیں: (i) مصنوع سے متعلق جوابدہی کے دعوے؛ (ii) کوئی ایسا دعویٰ کہ ایپ کسی بھی قابل اطلاق قانونی یا انضباطی تقاضوں کی تکمیل میں ناکام ہوا ہے؛ اور (iii) صارفین کے تحفظ، رازداری یا مماثل قانون سازی کے تحت پیدا ہونے والے دعوے۔ ایپل کسی بھی تیسرے فریق کی طرف سے اس بات کے دعویٰ کی تحقیق، دفاع، تصفیہ اور اخراج کے لئے ذمہ دار نہیں ہے کہ ایپ یا آپ کے ذریعہ ایپ کی ملکیت اور اس کے استعمال سے تیسرے فریق کے املاک دانش کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ آپ اس بات کا اظہار کرتے اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کسی ایسے ملک میں موجود نہیں ہیں جو امریکی حکومت کی تجارتی پابندی کا مستوجب ہے یا جسے امریکی حکومت نے ایک "دہشت گرد معاون" ملک قرار دیا ہے اور یہ کہ آپ امریکی حکومت کی کسی بھی ممنوعہ یا پابندی والے فریقوں کی فہرست میں مندرج نہیں ہیں۔ ایپل اور اس کی ذیلی کمپنیاں ان شرائط کی تیسرے فریق والے مستفیدین ہیں۔ آپ کے ذریعہ ان شرائط کو قبول کرنے پر، ایپل کو اس بات کا حق حاصل ہوگا (اور اسے اس حق کو منظور کیا ہوا تصور کیا جائے گا) کہ وہ اس سے متعلق ایک تیسرے فریق والے مستفید کے طور پر یہ شرائط آپ پر لاگو کرے۔ آپ ایپ کو ایپل ایپ اسٹور کی خدمت کی شرائط میں بیان کردہ استعمال کے اصول کے مطابق ہی استعمال کریں گے۔

14. نافذ العمل قانون اور تنازعہ کا حل

یہ شرائط قوانین کے قواعد یا اصولوں کے ٹکراؤ کو ملحوظ رکھے بغیر یا ان کا اطلاق کئے بغیر نیو یارک ریاست کے قوانین کے ماتحت ہوں گے اور انہیں ان کی مطابقت میں تصور کیا جائے گا۔ ان شرائط کے فریق ان شرائط کے تحت پیدا ہونے والے کسی بھی تنازعوں کے لئے اٹل طور پر نیو یارک کاؤنٹی، نیو یارک میں واقع ریاستی یا وفاقی عدالتوں کے دائرہ اختیار اور مقام پر رضامند ہیں۔ سوائے اس کے کہ بصورت دیگر، قابل اطلاق قانون کے ذریعہ ممنوع ہو، آپ جیوری کے ذریعہ ٹرائل کے اپنے حق سے دستبردار ہوتے ہیں۔

15. ایپ سے متعلق تفتیشات کے لئے رابطہ کی معلومات

ایپ سے متعلق تمام سوالات، شکایات اور دعوے https://secure.nyc پر واقع ویب سائٹ سے رجوع کر کے یا نیو یارک سٹی کی 311 سروس سے رابطہ کر کے سٹی آف نیو یارک کے پاس بھیجی جائیں۔

16. عمومی شرائط

اگر ان صارف کی شرائط یا رازداری کی پالیسی کا انگریزی زبان والا نسخہ دوسری زبان میں اس کے کسی بھی ترجمہ سے ٹکرائے تو انگریزی متن غالب ہوگا۔ ان شرائط کے کسی حق یا التزام کو لاگو کرنے میں ہماری ناکامی کو اس حق یا التزام سے دست برداری تصور نہیں کیا جائے گا۔ ایک ایسی صورت میں کہ ان شرائط میں سے کسی التزام کو ناکارہ یا ناقابل نفاذ، قرار دیا جائے، ان شرائط کے بقیہ التزامات مکمل طور پر لاگو اور مؤثر ہوں گے۔ آپ ان شرائط یا یہاں پر مذکور اپنے کسی حقوق یا ذمہ داریوں کو ہماری پیشگی تحریری رضامندی کے بغیر کسی دوسرے کو تفویض یا سپرد یا منتقل نہیں کریں گے اور اس قسم کی کوئی بھی کوشش باطل ہوگی۔ ہم ان شرائط کو آپ کی رضامندی کے بغیر تفویض کر سکتے ہیں۔ اوپر سیکشن 14 میں فراہم کردہ کو چھوڑ کر، ان شرائط کے کوئی تیسرے فریق والے مستفیدین نہیں ہیں۔ آپ برآمد سے متعلق ریاستہائے متحدہ اور دیگر قابل اطلاق عدالتی دائرہ اختیار کے قوانین اور ضوابط کی مکمل طور پر مطابقت کرنے پر متفق ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ایپ: (i) کو برآمد سے متعلق اس قسم کے قوانین اور ضوابط کی بلا واسطہ یا بالواسطہ خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ یا بصورت دیگر برآمد یا دوبارہ برآمد نہیں کیا گیا ہے؛ یا (ii) برآمد سے متعلق اس قسم کے قوانین اور ضوابط کے ذریعہ ممنوع قرار دیے گئے مقاصد کے لیے شمول لیکن بلاتحدید جوہری، کیمیائی، یا حیاتیاتی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے لئے استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ یہ شرائط ایپ سے متعلق آپ اور Zimperium کے درمیان مکمل معاہدہ پر مشتمل ہیں، اور یہ ایپ سے متعلق آپ اور Zimperium کے درمیان ہوئے کسی بھی پچھلے معاہدوں یا سمجھوتوں پر مقدم اور ان کی جگہ پر ہیں۔

ررازداری کی پالیسی

.Zimperium, Inc ("Zimperium"، "ہم"، "ہمارے"، یا "ہمیں") یہ رازداری کی پالیسی آپ کو فراہم کرتی ہے تاکہ آپ کو این وائی سی سیکیور ایپ ("ایپ") کے صارفین سے ہمیں موصول ہونے والی معلومات کی جمع آوری، استعمال اور افشاء سے متعلق ہماری پالیسیوں اور طریقہ کار سے مطلع کیا جائے۔

رازداری کی پالیسی کے بارے میں

اس رازاداری کی پالیسی کا اطلاق صرف ایپ کے ذریعہ فراہم کردہ یا جمع کردہ معلومات پر ہوتا ہے۔ اس بات کو نوٹ کریں کہ Zimperium کی دیگر مصنوعات، تدابیر، ویب سائٹس اور خدمات ("Zimperium کی دیگر مصنوعات اور خدمات") پر مختلف رازداری کی پالیسیوں اور مختلف شرائط و ضوابط کا اطلاق ہو سکتا ہے، اور اگر آپ Zimperium کی دیگر مصنوعات اور استعمال کرتے ہیں تو آپ کو مناسب رازداری کی پالیسی کا جائزہ لینا چاہیے۔ Zimperium دیگر مصنوعات میں ہمارے موبائل یا کلاؤڈ پر مبنی سافٹ ویئر کی تدابیر جیسے کہ zIPS، zANTI اور zCONSOLE بلا تحدید شامل ہیں۔ اس رازداری کی پالیسی کو سٹی آف نیو یارک ("سٹی") کی پیشگی تحریری رضامندی سے وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ہم ایپ پر نئی رازداری کی پالیسی کو پوسٹ کر کے کسی بھی اپ ڈیٹ سے آپ کو مطلع کریں گے۔ کسی بھی تبدیلی کے لئے آپ کو باقاعدگی کے ساتھ اس پالیسی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ اس پالیسی میں استعمال کیا گیا ہے، معلومات کے "استعمال" اور "پروسیسنگ" کی اصطلاحات میں معلومات کو شماریاتی یا دیگر تجزیہ کے تحت لانا اور معلومات کو کسی بھی طریقہ سے استعمال کرنا یا نمٹانا شامل ہے جس میں معلومات کو ریاستہائے متحدہ کے اندر ہماری تنظیم یا ہماری ذیلی کمپنیوں کے اندر جمع کرنا، ذخیرہ کرنا، قدرپیمائی کرنا، ترمیم کرنا، حذف کرنا، استعمال کرنا، ملانا، افشاء کرنا اور منتقل کرنا بلا تحدید شامل ہے۔

معلومات کی جمع آوری اور استعمال

ہم اس ایپ کے آپ کے استعمال کی معرفت کوئی بھی ذاتی معلومات ("ذاتی معلومات") جمع یا استعمال نہیں کرتے۔ ذاتی معلومات میں کوئی بھی ایسی معلومات شامل ہیں جنہیں آپ کی شناخت کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذاتی معلومات کی مثالوں میں آپ کا نام، فون نمبر، ای میل پتہ اور گھر کا پتہ، کاروباری پتہ اور کوئی بھی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات شامل ہیں۔ ہم اپنے کوڈ کو آزاد تیسرے فریقوں کے ذریعہ جائزہ کے لئے دستیاب کرتے ہیں، جو اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ یہ ذاتی معلومات کو جمع نہیں کرتا۔ مخصوص غیر شناختی معلومات ایپ کی خصوصیات اور مواد کی فراہمی اور آپ کے ذریعہ ایپ کے استعمال (مجموعی طور پر "خدمت") کا بندوبست کرنے کے لئے ضروری ہے۔ آپ کے آلے سے نکلنے والی واحد معلومات آپ کی غیر شناختی معلومات ہیں، جو آپ کو سروس کی فراہمی کے لئے ضروری ہے، یہ آپ کے آلہ پر آپریٹنگ سسٹم تک محدود ہے (iOS یا اینڈرائیڈ) تک محدود ہے، اور آپ کے آلہ اور ایپ کے آلہ اور ایپ کے اجزآء کے ورژن کے لیے تخلیق کردہ ایک منفرد شناخت کار ("غیر شناختی معلومات") ہے۔ غیر شناختی معلومات میں کوئی ذاتی معلومات شامل نہیں ہوتی ہیں۔ پرمیشن) – صرف Android کے صارفین کے لیے

  • Google اب جدید ترین Wi-Fi پر مبنی نیٹورک کے حملوں سے ہمیں آپ کے ڈیوائس کو محفوظ رکھنے کے قابل بنانے کے لیے Android کے مخصوص ورژنوں پر لوکیشن پرمیشنز کا تقاضا کرتا ہے۔ لوکیشن پرمیشن کے بغیر یہ ایپ Android 9 اور 10 پر غیر محفوظ Wi-Fi اور فریب کار ایکسس پوائنٹ کے خطرات کو دریافت نہیں کر سکے گا۔
  • اگر Android 9 اور 10 پر مخصوص نیٹورک کے خطرات کو دریافت کرنےکے لیے لوکیشن پرمیشن مطلوب ہے، NYC Secure کبھی بھی آپ کے مقام کے ڈیٹا پر نظر ثانی، اس کی جمع کاری یا ذخیرہ کاری نہیں کرتا ہے۔

معلومات کا اشتراک اور افشاء

ہم آپ کی معلومات کو کرایہ پر نہیں دیں گے اور نہ ہی انہیں فروخت کریں گے، نہ ہی ہم تیسرے فریقوں کے ساتھ اس قسم کی معلومات کا تبادلہ یا تجارت کریں گے۔

خدمت فراہم کنندگان

ہم اپنی خدمت میں سہولت رسانی، ہماری طرف سے خدمات کی فراہمی، یا ایپ اور خدمات کے طریقہ استعمال کا تجزیہ کرنے میں اپنی اعانت کے لئے قابل اعتماد تیسرے فریق کی کمپنیوں اور افراد ("خدمت فراہم کنندگان") کو بحال کرتے ہیں۔ صرف خدمت فراہم کنندگان کو غیر شناختی معلومات تک رسائی حاصل ہے۔ ڈیٹا کو ہماری جانب سے صرف ان کاموں کی انجام دہی کے لئے ہی استعمال کیا جائے گا اور خدمات کے فراہم کنندگان پر اس بات کی ذمہ داری عائد ہے کہ وہ دیگر کسی مقصد سے اس کا استعمال اور انکشاف نہ کریں۔ چونکہ ہم خدمت کی فراہمی کے لئے کسی ذاتی معلومات کو استعمال یا جمع نہیں کرتے، لہذا ہم اس کا اشتراک نہیں کرتے۔ ہم قانون کے نفاذ کی ایجنسیوں کے سامنے اس وقت تک غیر شناختی معلومات کا افشاء نہیں کریں گے جب تک کہ قانون کے ذریعہ یا عدالتی حکم نامے کے تحت اس کا مطالبہ نہ کیا جائے۔

سکیورٹی

حالانکہ ہم آپ سے اپنے ذریعہ جمع کردہ محدود غیر شناختی معلومات کی حفاظت کے لئے تجارتی طور پر معقول وسائل کا استعمال کرتے ہیں، مگر ہم ان کی قطعی سکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

شفافیت

ہم آپ کی سکیورٹی، رازادی یا معلومات کی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا انکشاف نیو یارک ریاست کے قانون کے تقاضے کے مطابق کرتے ہیں۔

بچوں کے تئیں ہماری پالیسی

ہم ایپ کے ذریعہ کسی سے بشمول 13 سال سے کم عمر کے بچوں سے کوئی ذاتی معلومات جمع نہیں کرتے؛ تاہم اگر والدین یا سرپرست کو یقین ہو کہ ان کے بچے یا بچی نے اپنے والدین کی رضامندی کے بغیر ہمیں ذاتی معلومات فراہم کی ہیں تو انہیں ہم سے info@zimperium.com پر رابطہ کرنا چاہیے۔ اگر ہم اس بات سے آگاہ ہو جائیں کہ 13 سال سے کم عمر کے کسی بچے نے ہمیں ذاتی معلومات فراہم کی ہیں تو ہم اس قسم کی معلومات کو اپنی فائلوں سے حذف کر دیں گے۔

رابطہ کی معلومات

تمام سوالات https://secure.nyc پر نیو یارک کو بھیجے جائیں۔

معاہدہ کا ورژن: 30 اگست 2018